(ایجنسیز)
ترکی میں پارلیمان نے ایک ایسے بل کی منظوری دی جس سے حکومت کو انٹرنیٹ پر مواد کو بلاک کرنے کا وسیع تر اختیار حاصل ہوگا۔اس نئے قانون کے تحت ترکی میں ٹیلی کام کا نگراں ادارہ عدالتی وارنٹ کے بغیر کسی بھی ویب سائٹ کو بند کرنے کا مجاز
ہوگا۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں پر لازم ہوگا کہ وہ دو سال تک صارفین کی معلومات سٹور کر کے رکھیں اور جب بھی حکام ان کا مطالبہ کریں، وہ ان کے حوالے کی جائیں۔حزبِ اختلاف نے اس نئے قانون کو آزادئ اظہارِ رائے پر ضرب کے مترادف قرار دیا ہے۔